لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ ساندہ پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا جن میں گینگ کا سرغنہ کاشف عرف کاشی اور اس کا ساتھی تیمور شامل ہیں۔ ملزموں سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزم سابق ریکارڈ یافتہ اور دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔