ڈکیت گینگ کے 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ نیپولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ عبدالرحمان نیپولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ کامران رشید اور اس کا ساتھی حسن شامل ہیں، ملزمان سے شہریوں سیچھینیگئے لاکھوں مالیت کیموبائل فونز ،2لاکھ روپینقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔