لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو ملزمان کو نجی سوسائٹی کے گیٹ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نجی سوسائٹی میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے وارداتیں کرنے کے بعد چھینی گئی رقم سے آئس کا نشہ کرتے تھے۔ایس پی ماڈل ٹا ئون اسد علی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، پستول اور نقدی بر آمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزم اسد 50 جبکہ حمزہ 61 چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ماڈل ٹا ئون اسد علی نے کارروائی کرنے والی چوکی انچارج اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔