لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قدیمی باغ کے قریب واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے 2رکنی متحرک ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قدیمی باغ کے قریب واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے 2رکنی متحرک ڈکیت گینگ کے وسیم عرف نعیم اور ریاض کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ،ملزمان گوجر پورہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ،پولیس نے گرفتار ملزمان وسیم عرف نعیم اور ساتھی ریاض کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔