ٹریفک پولیس :اجتماع فیز ٹوکیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

 13 ڈی ایس پیز، 203 ٹریفک انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس نے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ فیز2 کیلئے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق  فیز2 7 نومبر سے شروع ہوکر 10 نومبر اتوار کو اختتام پذیر ہوگا،ایس پی صدر شہزاد خان تمام تر انتظامات کی مکمل سپرویڑن کریں گے،ڈویڑنل افسران کی نگرانی میں 13 ڈی ایس پیز، 203 ٹریفک انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیں،110پٹرولنگ افسران، 999 ٹریفک وارڈنز، رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 10 فوک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے رائے ونڈ میں مانیٹرنگ اور سرویلنس کیلئے سپیشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا ہے،شرکاء￿  اجتماع کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 7 سٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں،پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جائے گی ایمبولینسز اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے تمام روڈز کو کلیئر رکھا جائے گا ٹریفک وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء￿  پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے،دیگر صوبوں اوراضلاع سے آنے والے شرکاء￿  موٹروے اور لاہور رنگ روڈ استعمال کریں،