ماتمی جلوس:اہلکار تعینات،مغلپورہ سے لال پل ٹریفک بند

لاہور(کرائم رپورٹر)امام بارگاہ عبداللہ شاہ نبی پور شیعاں لال پل جلوس کے سلسلہ میں ڈائیورشن ڈویژنل ایس پی کی نگرانی میں 10 انسپکٹر،70 وارڈنز تعینات کر دیئے گئے۔ سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق انڈرپاس مغلپورہ سے لال پل تک کینال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، مغلپورہ سے لال پل تک ٹریفک کو ون وے چلایا جارہا  ہے۔ لال پل سے نواں پل کی طرف بھی ون وے ٹریفک چلائی جارہی ہے، لوڈ بڑھنے پر ٹریفک کو مغلپورہ پل سے صدر کینٹ اور لنک روڈ کی طرف بھجوائی جائے گی۔ہربنس پورہ روڈ سے براستہ جوڑے پل کینٹ یا ہربنس پورہ سے قائد اعظم انٹرچینج جی ٹی روڈ شالامار لنک روڈ کا راستہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔