امریکا: چھاپے گئے آخری تین سینٹ آٹھ لاکھ ڈالر میں نیلام

لاہور(نیٹ نیوز )امریکی حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ نومبر میں سِکّوں کی پیداوار بند کردی گئی ہے آخری تین سینٹس کی چھپائی سے قبل کورے سِکے  گزشتہ ماہ نومبر میں امریکی حکومت کی جانب سے بند کی گئی سِکّوں کی پیداوار کے بعد چھاپے گئے آخری سِکّے لاکھوں ڈالر میں نیلام کر دیے گئے۔امریکی مِنٹ (محکمہ خزانہ کا ایک بیورو) نے اسٹیکس باورز گیلریز میں جمعرات کو ہونے والے آکشن میں 232 تین سینٹ کے سیٹ 1 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں فروخت کیے گئے۔232 واں سیٹ (جس میں چھاپے گئے آخری تین سینٹ تھے) آٹھ لاکھ ڈالر کی خطیر رقم میں نیلام ہوئے۔ سکے خریدنے والے کو تین ڈائیز بھی دی گئیں جن سے یہ سِکّے چھاپے گئے تھے۔