دیپالپور، چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)منڈی احمد آباد اور چیچہ وطنی میں وارداتوں کے دوران بیوپاری اور زمیندار لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیالوٹ لیں۔ منڈی احمد آباد کے نواحی گا ئوں عملیکے میں مویشیوں کے بیوپاری محمد اسلم ولد نصیر احمد وٹو مویشی منڈی میں جانور فروخت کرنے کے بعد نقدی سمیت واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی چھینی اور شہر کی جانب فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تھانہ کسووال کی حدود کے نواحی گا ئوں 113 بارہ ایل میں مسلح ڈاکو ئوں نے زمیندار محمد شریف کے ڈیرے سے نقدی 80 ہزار اور تانبا کوائل دو لاکھ 80 ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ،ملزم جاتے ہوئے ملازمین کو باندھ گئے۔ پولیس نے محمد شریف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔