شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ جاوید ٹائون میں نامعلوم افراد نے 16 سالہ نوجوان کے ہاتھ باندھ کر گلا دباکر قتل کردیا اور فرار ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے 16 سالہ شرجیل کے دونوں ہاتھ باندھ کر اس کا گلا دباکر اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی۔