55ہزار بجلی چوروں پر مقدمات

 لاہور سمیت صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 37 ہزار 756 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،2ہزار کو سزائیں اور جرمانے 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کیخلاف مہم میں ابتک کرتے ہوئے 55 ہزار سے زائد مقدمات درج کر لئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 37 ہزار 756 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بجلی چوری کے 34 ہزار 641 مقدمات کے چالان مکمل کر لیے گئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 2 ہزار سے زائد ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کیے گئے ، لاہور میں بجلی چوری کے 14 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے جبکہ 17 ہزار 923 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔