سونا 2830روپے مہنگا، 4لاکھ 55ہزار 63روپے تولہ ہوگیا

کراچی(آئی این پی )سونے کی قیمتوں میں 3 روز کے وقفے  کے بعد  اضافہ ہوگیا۔ مقامی صرافہ بازاروں میں  منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2830روپے کے اضافے سے 4لاکھ 55ہزار 63روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2306روپے بڑھ کر 3لاکھ 89 ہزار 534روپے کی سطح پر آگئی۔دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی  141 روپے کے اضافے سے 7ہزار 314 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 129روپے کے اضافے سے 6ہزار 245روپے کی سطح پر آگئی