لائیو سٹاک : آن لائن ویب بیسڈ حاضری ایپلیکیشن کا نفاذ

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے اپنے دفاتر میں حاضری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے آن لائن ویب بیسڈ حاضری ایپلیکیشن نافذ کر دی ہے۔ اس ایپلیکیشنکے ذریعے محکمہ کے دفاتر میں عملے کی حاضری کو ڈیجیٹل طریقے سے ریکارڈ کیا جا سکے گا، جس سے شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اس جدید نظام کے ذریعے حاضری کی تفصیلات ریئل ٹائم میں دستیاب ہوں گی اور افسران کسی بھی وقت دفاتر کے عملے کی حاضری کا جائزہ لے سکیں گے۔