لاہور ( کرائم رپورٹر ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے میٹر ریڈنگ کے لیے نئی ایپلیکیشن متعارف کرا دی ،ایپلیکیشن کے استعمال کے لیے میٹر ریڈرز کو نئے موبائل فونزفراہم کئے جائیں گے ، لیسکو کی جانب سے میٹر ز کی ریڈنگ کے لیے نئی ایپلیکیشن ’’پاور سمارٹ‘ لانچ کی گئی ہے ،ایپ استعمال کرنے کے لیے 25سو نئے موبائل فونز خریدے جارہے ہیں جو میٹر ریڈر کو فراہم کئے جائیں گے، چیف ایگزیکٹولیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہیمستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات کرتے رہیں گے، ہمارا مشن صارفین کو گھر بیٹھے تمام سہولیات فراہم کرنا ہے۔