واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکی محکمہ انصاف نے ایف بی آئی اور ڈچ نیشنل پولیس کے ایک مشترکہ تحقیقاتی آپریشن کے بعد پاکستان سے آن لائن فراڈ اور ہینکنگ کا نیٹ ورک چلائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 39ویب سائٹس کو بند کردیا۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق اس پاکستانی نیٹ ورک کو صائم رضا عرف ’’ہارٹ سینڈر‘‘چلا رہا تھا جس کی ’’ہارٹ سینڈر ڈاٹ کام‘‘نامی ویب سائٹ بھی بند کی گئی ہے۔ڈ چ پولیس کے تفتیش کاروں کا کہناتھاکہ ’’ہارٹ سینڈر‘‘گروہ ہے جو آن لائن فراڈ میں استعمال ہونے والے سوفٹ ویئرز بنا رہا تھا۔2020 تحقیقات کے دوران ایک ملزم کے کمپیوٹر سے جعلسازی میں استعمال ہونے والا ایک سافٹ وئیر بر آمد ہوا تھا جس کے بعد سائبر کرائم ٹیم نے تحقیقات آغاز کردیا۔ ایف بی آئی حکام نے کچھ ایسی دستاویزات بھی جمع کرائیں ہیں جس کے مطابق صائم رضا ان ‘‘سائبرکرائم ویب سائٹس کو چلا رہا تھا جہاں فراڈ اورہیکنگ میں استعمال ہونے والے ٹولز فروخت کئے جارہے تھے۔ایف بی آئی کے مطابق صائم رضا کے نیٹ ورک نے یہ ٹولز بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کو بھی فروخت کئے جنہوں نے ان کا استعمال کرتے ہوئے امریکا میں بھی لوگوں کو فراڈ کا نشانہ بنایا اور شہریوں کو 30 لاکھ ڈالر زسے محروم ہونا پڑا تھا۔امریکی محکمہ انصاف کا اپنے بیان میں کہناتھاکہ بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں نے ان ٹولز کا استعمال کاروباری ای میلز کو نشانہ بنانے کے لئے کیا جہاں سائبر مجرم جھانسہ دے کر متاثرہ کمپنیوں کو کسی تیسرے فریق کو پیسے ارسال کرنے پر مجبور کرتے تھے۔یہ پیسے دراصل مجرموں کے اکا ئونٹس میں ہی جا رہے ہوتے تھے اور اس کے نتیجے میں متاثرہ افراد کو مالی نقصانات اْٹھانا پڑتے تھے۔سائبر سکیورٹی ماہرین کہنا ہے کہ اس کا آسان طریقہ یہی ہے کہ لوگ اپنے موبائل فونز میں غیرمستند یا کسی انجان مقام سے کوئی ایپ ڈا ئون لوڈ نہ کریں اور کسی بھی انجان ای میل یا میسج میں وجود لنکس پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے۔