2 کروڑ پاکستانی روزانہ آن لائن فحش مواد دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں( 9 لاکھ سے زائد ویب سائٹس بلاک)

پاکستانیوں کی فحش مواد دیکھنے کی کوشش انٹرنیشنل گیٹ وے پر ناکام بنادی جاتی ہے‘وہ اس کا توڑ نکال لیتے ہیں اور  وی پی این استعمال کرلیتے ہیں:پی ٹی اے
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی9لاکھ سے زائد ویب سائٹس کو بلاک کر دیا۔ ترجمان پی ٹی اے  کے مطابق فحش مواد دیکھنے والوں میں پاکستانی اب بھی سرفہرست ہیں۔  اس حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے  روزانہ 2کروڑ پاکستانی فحش مواد دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کی جانب سے ان 2 کروڑ پاکستانیوں کی فحش مواد دیکھنے کی کوشش انٹرنیشنل گیٹ وے پر ناکام بنادی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے روزانہ ایسی 2کروڑ کوششوں کو ناکام بناتاہے جب کہ فحش مواد پر مبنی 8لاکھ44ہزار ویب سائٹس کو بند کیا جا چکا ہے۔ یہ ویب سائٹس 2018ء￿  سے اب تک بلاک کی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل گیٹ وے پر پی ٹی اے کی بندش کا توڑ بھی پاکستانی نکال لیتے ہیں۔ پاکستانی فحش مواد کو دیکھنے کے لیے وی پی این استعمال کرلیتے ہیں۔