15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کا ل کرنیوالا حوالات بند

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کا ل کرنیوالا ملزم کوگرفتارکرلیا جھوٹا کالرکے مطابق ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار ریال ہزار نقدی موبائل اور پرس چھین کر فرار ہوگئے ہیں تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا،ایس ایچ او جوہر ٹائون محسن شہزاد کے مطابق دوران پوچھ گچھ ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکاملزم ذوالقرنین نے اپنے ہی دوست کے پیسے ہڑپ کرنے کے چکر میں جھوٹی کال کر دی ملزم ذوالقرنین نے پیسیہڑپ کرنے کا پلان بنایا اور پیسوں کو موٹر سائیکل کے خفیہ خانے میں چھپا دیا اور 15 پر کال کر دی ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ایس پی صدر ڈاکٹرغیور احمد خاں کے مطابق 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔