بصیرپور(خصوصی رپورٹ) پل بٹک سے عدنان اکرم وٹو نے کسی راہگیرکے موبائل فون سے پولیس ایمرجنسی نمبرپرکال کرکے ڈکیتی کی واردات کی اطلاع دی ،جس کی اظہرالحسن اے ایس آئی نے موقع پرپہنچ کر چھان بین کی تواسکی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ اسکاموبائل فون بھی اسکی جیب سے مل گیا۔ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع پرعدنان کو گرفتارکرکے اسکے خلاف سرکاری وسائل کے ضیاع کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔