لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئس اور اسے استعمال کرنے والے آلات فروخت کرنے والا منشیات فروش کو گرفتار کرکے ہزاروں مالیت کی آئس اور شیشے کے راڈ، آئس بوتل ڈرائر اور ہیٹ گن سمیت دیگر الات برآمد کرلیاایس ایچ او لاری اڈہ عرفان چڈھڑ کے مطابق ملزم فیصل کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او لاری اڈہ انسپکٹر عرفان چڈھڑ اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں