لاہور (خصوصی رپورٹ ) ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 24گھنٹوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 27ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ حاجی کیمپ، نولکھا، شنگھائی روڈ اور نابھہ روڈ سمیت مختلف علاقوں سے مستقل اور عارضی تجاوزات کا صفایا کیا گیا۔ آلودگی کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک بنانے کا عہد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام عارضی و مستقل تجاوزات ہٹانے تک آپریشن جاری رہے گا۔