انسداد تجاوزات آپریشن ،51ٹرک سامان ضبط

لاہور (کرائم رپورٹر)72گھنٹوں میں51ٹرک سامان ضبط، 400سے زائد چھوٹی بڑی تجاوزات ہٹائی گئیں۔ ترجمان کے مطابق لبرٹی، شالیمار، جوہر ٹائون اور دیگر علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ، ضلعی انتظامیہ کے تجاوزات کے خلاف بلا تعطل آپریشنز جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ، تجاوزات کے خاتمہ سے پیدل گزر گاہوں کو بہتر بنایا گیا، لاہور کو تجاوزات سے مکمل پاک کرنا ہمارا ہدف ہے۔