تجاوزات آپریشن ، 31ٹرک سامان ضبط

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مشن جاری ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 31ٹرک سامان ضبط کر کے متعدد مستقل اور عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مال روڈ، بیدیاں روڈ، مزنگ سمیت متعدد علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔لاہور کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے تک آپریشن جاری رہے گا، شہر سے تمام غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کریں گے، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی بہتر بانے میں انسداد تجاوزات آپریشن اہم ہے۔