لاہور (کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ’’ستھرا پنجاب‘‘مہم کے تحت تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشنز جاری ہیں ، ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر جاری آپریشن کے دوران 728 تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل نے بتایا کہ شہر بھر سے 2373غیر قانونی بینرز اور فلیکسز کو ہٹا دیا گیا، کارروائیاں شہر کی مختلف سڑکوں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں کی گئیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ آخری تجاوزات کے خاتمے تک شہر میں گرینڈ آپریشن جاری رہے گا،عوامی مقامات صرف عوام کیلئے ہیں، ان پر کوئی مافیا قابض نہیں ہو سکتا۔