ڈاکو 2 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے،ابتک کوئی سی سی ٹی وی وڈیو نہیں مل سکی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب سنار سے ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو سنار سے مبینہ طور پر 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اطراف سے ابتک کوئی سی سی ٹی وی وڈیو نہیں مل سکی، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے