183ای بی میں حافظ صفدر کے گھر واردات ، خواتین اور بچوں پر تشدد
گگو منڈی(خصوصی رپورٹ)چار مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر 13لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گزشتہ رات نواحی گاو?ں 183ای بی کے رہائشی حافظ صفدر علی کے گھر چار نا معلوم مسلح ڈاکو دیواریں پھلانگ کر داخل ہو ئے حافظ صفدر اور اس کی بیوی کام کے سلسلہ میں لاہور گئے ہوئے تھے گھرمیں اس کے دو کمسن بیٹے شعیب اور کاشف اور چار خواتین موجود تھیں ڈاکوو?ں نے آتے ہی خواتین اوربچوں پر تھپڑوں اور گھو نسوں کی بارش کر دی اور گن پوائنٹ پر مال حوالے کرنے کا کہا اورگھر میں موجود 13لاکھ روپے نقدی اور دو تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے اہل خانہ کے مطابق گھر میں موجود رقم ان کی ساری عمر کی جمع پونجی تھی اور یہ رقم عمرہ کرنے کے لیے رکھی ہوئی تھی واردات سے گاو?ں میں سخت خوف ہراس پھیل گیا ہے اور اہلیان دیہہ نے کہا ہے کہ پولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام میں مکمل نا کام ہو گئی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ پولیس گشت کو دیہات تک توسع دی جائے۔