نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)ڈاکودن دہاڑے حیدری چوک مرکزی شاہراہ پر واقع ملک غلام حسین کے گھر میں گھس کرخواتین سے 3تولیطلائی زیورات اور 5 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، اونچاپنڈکے قریب ڈاکو ئوں نے راہگیروں سے 7 لاکھ نقدی ، 3موبائل فونزچھین لیے، سرحدی گا ئوں بریارمیں مشتاق کی حویلی سے 7 لاکھ روپے مالیت کی بھینس اور گائے چوری کرلی گئی، ریلوے سٹیشن پرکھڑی کوٹلی گجراں کے رہائشی اشفاق اور محلہ محمدپورہ میں اشفاق کے گھرکے باہرسے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔