جعلی اہلکار ا صلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

گریٹر اقبال پارک میں جعلی پولیس اہلکارملزم ندیم فیملیز کو ہراساں کرتا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر)گریٹر اقبال پارک میں جعلی پولیس اہلکار فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کے ہتھے چڑھ گیاجعلی اہلکار نوجوانوں ، فیملیز کو ہراساں کرنے جیسے الزام لگا کر ہراساں کرتا تھاملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے رقم و قیمتی چیزیں ہتھیا لیتا تھاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کاکہنا تھا کہ ملزم نے فرینڈلی پٹرولی یونٹ کو اپنا تعارف بطور پولیس آفیشل کروایاملزم کے قبضے سے ہتھیا گیا کیش و موبائل فون برآمد کرلئے گئے، ملزم ندیم چوری و گینگ جیسے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔