دوران چیکنگ ملزم زبیر کا جعلی کارڈ برآمد، پولیس کو مطلوب نکلا
لاہور (کرائم رپورٹر)ریس کورس ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سی سی ڈی اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران سنیپ چیکنگ ملزم کو مشکوک جان کر چیک کیا گیا، جس پر اس نے اپنا تعارف سی سی ڈی پولیس افسر کے طور پر کروایا۔ مشکوک ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ جعلی اہلکار ہے اور پولیس کو مطلوب اشتہاری ہے۔ ملزم فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں باغبانپورہ پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم زبیر کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ ریس کورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔