لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے3منشیات فروش گرفتار کرکیساڑھے 12کلو چرس برآمد کرلی۔رنگ محل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں ملزم قاسم اور وقاص کو گرفتار کر کے 10 کلو سے زائد چرس برآمد کی ،ملزم شاپروں میں منشیات لوکل ٹرانسپورٹ پرشہر کے مختلف مقامات پر پہنچاتے اور فروخت کرتے تھے۔ مانگا منڈی پولیس نے دوران پٹرولنگ بدنام زمانہ منشیات فروش آصف خان کو گرفتار کر کے 2 کلو 400 گرام سے زا ئد چرس برآمد کر لی۔ملزم نے پوش علاقوں، یونیورسٹیز، کالجز، ہوسٹلز کے اطراف میں نئی نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کرلیا۔