اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے، غزہ جنگ بندی معاہدے کا مطالبہ

 مظاہرین نے 'جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا'، 'یرغمالیوں کو واپس لا' کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
تل ابیب (آئی این پی) اسرائیل میں غزہ جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کی واپسی کے لیے مظاہرے کیے گئے۔ وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں نے فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے جمع ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے 'جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا'، 'یرغمالیوں کو واپس لا' کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے اور غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کرانے کا مطالبہ کیا۔