نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کو کیوں برقرار نہیں رکھنا چاہتے؟

تل ابیب (آن لائن)اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے حال ہی میں امریکا کا کامیاب دورہ کیا ہے جس کے بعد ان کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے دورے کے دوران اِن کی کھل کر تعریف کی اور غزہ جنگ بندی منصوبے پر اسرائیل کی کارکردگی کو ’سو فیصد‘ قرار دیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق نیتن یاہو غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں جانے سے دانستہ طور پر تاخیر کر رہے ہیں