اسرائیل میں پرتشدد احتجاج: نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

سیکڑوں افراد وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے ، پولیس کا واٹر کینن کا استعمال ،کئی افراد گرفتار
  یروشلم(آئی این پی ) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جہاں پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرے تیسرے دن میں داخل ہوگئے ہیں جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتجاج شین بیٹ   کے سربراہ رونین بار کی برطرفی اور غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت 59 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ سے واپس لانے میں ناکام رہی ہے اور ملک کو آمریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جب سیکڑوں افراد وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے اور سکیورٹی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔