یوکرین نے روس کی طرف سے لڑنے والے شمالی کوریا کے 2 فوجیوں کو پکڑ لیا

کیف(آئی این پی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم نے روس کی جانب سے لڑنے والے 2 شمالی کوریائی فوجیوں کو پکڑلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر نے بتایا کہ دونوں فوجیوں کو روسی علاقے کرسک سے پکڑا گیا ہے اور دونوں فوجی زخمی حالت میں تھے جنہیں دارالحکومت کیف منتقل کردیا گیا ہے۔