کراچی: پلاسٹک ڈرم میں خاتون کی ہاتھ پائوں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے پاس واقع سڑک پر پڑے ہوئے پلاسٹک کے ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پائوں بندھی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملیر ندی کے قریب روڈ پر پڑے ڈرم سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، سفاک ملزمان نے خاتون کی شناخت مٹانے کے لیے اس کا چہرہ بھی جلا دیا تھا۔لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش ڈرم سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دی۔