فضا فیکٹری سے واپس گھر پہنچی تو اس کی والدہ 35سالہ کنزہ کی تشدد زدہ لاش کمرے میںپڑی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے میں 35 سالہ خاتون کی گھر سے ہاتھ ،پائوں بندھی اور تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ میں 35 سالہ کنزہ کی گھر سے ہاتھ ،پائوں بندھی اور تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق 35 سالہ کنزہ اپنی 16 سالہ بیٹی فضا کے ساتھ واڑہ مانگا روڈ رائیونڈ کرائے پر رہائش پذیر تھی ۔دونوں ماں بیٹی مقامی فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔ فضا فیکٹری سے واپس گھر پہنچی تو اسکی کی والدہ کی لاش پڑی تھی۔ مقتولہ کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے تھے ۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔