کھچی والا(خصوصی رپورٹ) معمولی تلخ کلامی پربیٹے نے اپنی سگی والدہ کو قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں گڑھا کھود کر دفنا دی اور فرار ہوگیا ملزم کیخلاف تھانہ کھچی والا نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کھچی والا کے نواحی گاو ں 208 نائن آر کا رہائشی عظیم نامی بدبخت اپنی والدہ کیساتھ رہتا تھا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں یہ بدبخت شخص بکریاں فروخت کرنے کے معمولی تنازعے پر اپنی والدہ سے جھگڑا اور پھر اسکے بعد اس نے والدہ کو بیدردی سے قتل کیا گھر کے صحن میں گڑھا کھودا اور ماں کی لاش صحن میں دبا دی اور بکریاں فروخت کرکے پیسے وصول کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔دوسرے بھائی ندیم کو شک گزرا اور کھودی گئی جگہ کی حالت بھی مشکوک نظر آرہی تھی تو اس نے تھانہ کھچی والا میں درخواست گزاری۔پولیس تھانہ کھچی والا نے موقع پر پہنچ کر اپنی زیر نگرانی مشکوک جگہ کی کھدائی کروائی تو قتل ہونے والی خاتون نصرت بی بی کی لاش ایک تھیلے میں بندھی ہوئی ملی تو فوری فرنزک ٹیم کو بلایا گیا۔ملزم کی تلاش کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔