انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، انڈین ٹیم کا دورہ نہ ہو سکا

انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، انڈین ٹیم کا دورہ نہ ہو سکا

انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچز کی میزبانی کی۔

 اس سے پہلے انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان آکر چیمپئنز ٹرافی کے میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس پر پی سی بی نے نیوٹرل وینیو دبئی میں میچز کروا کر انڈین ٹیم کو جھکنے پر مجبور کر دیا تھا۔اب انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر قذافی سٹیڈیم پہنچ کر سیمی فائنل میچز دیکھنے کے لیے موجود ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان بات چیت اور تعلقات میں کچھ بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام بھی قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیں، جہاں پی سی بی اور آئی سی سی نے مختلف کرکٹ بورڈز کے حکام کو مدعو کر رکھا ہے۔