بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہمیشہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس میچ پر نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی نظریں مرکوز ہوتی ہیں۔
انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ دباؤ اور شور شرابے سے ہٹ کر صرف کھیل پر توجہ دیں تاکہ بہترین کارکردگی پیش کی جا سکے۔قومی کپتان نے زور دیا کہ میچ کا جوش و خروش اہم ہے، لیکن کھلاڑیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو پُرسکون اور ٹینشن فری رکھیں۔میچ کل سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا، جہاں محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے، جس کے باعث میچ کے متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ شائقین پُرامید ہیں کہ موسم سازگار رہے گا اور ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔