آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 27 جنوری کو پاکستان پہنچنے کی متوقع ہے۔

 ٹیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کو تین ممکنہ شیڈول بھیج دیے ہیں۔ ایک تجویز کے مطابق دو میچز لگاتار کھیلے جائیں گے اور تیسرے میچ کے لیے ایک دن کا وقفہ ہوگا، دوسرے پلان میں ہر میچ کے درمیان ایک دن کا وقفہ ہوگا، جبکہ تیسرے پلان کے تحت ایک میچ کے بعد دو میچز لگاتار ہوں گے۔شیڈول کا باقاعدہ اعلان کرکٹ آسٹریلیا کی رضامندی کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم پی ایس ایل کے بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی، جو عالمی کرکٹ میں اہم مواقع کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔