آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا پاکستان دورہ، ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی
ریکی ٹیم پاکستان کے میدانوں کا جائزہ لینے کے لیے لاہور پہنچی ہے۔ یہ ٹیم معمول کے دورے کے تحت وینیوز کا معائنہ کرے گی، جن میں قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے)، اور ایل سی سی اے گراونڈ شامل ہیں۔ریکی ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سیکورٹی حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی تاکہ ٹیم کے دورے کے دوران تمام انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے، جن میں سے ممکنہ طور پر تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔