لاہور(کرائم رپورٹر) لکشمی چوک نزد رائل پارک میں ایک دکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاریسکیو کو اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ دکان میں موجود پیپر ویسٹ مٹیریل میں لگی، جس کے باعث شعلے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ تھا۔ تاہم ریسکیو فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کرلیاآگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔