کریم بلاک میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی

لاہور (کرائم رپورٹر) کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون میں کپڑے کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائر فائٹنگ شروع کر دی۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے بھرپور جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات اور مالی نقصان کا تعین کیا جا رہا ہے۔