مکان ، دکان ،گودام میں آتشزدگی

سمن آباد میں مکان، پونچھ روڈ میں فوٹو کاپی کی دکان ،شفیق آباد ، شیر اکوٹ میں گوداموں میں آگ بھڑکی 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں گزشتہ 8 گھنٹوں کے دوران آگ لگنے کے 4 واقعات رپورٹ ہوئیریسکیو حکام کے مطابق شفیق آباد امین پارک بند روڈ پر گودام میں آگ لگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،سمن آباد، شباب چوک کے قریب مکان کی بالائی منزل پر آگ لگنے سے گھریلو سامان متاثر ہوا،لٹن روڈپونچھ روڈ میں فوٹو کاپی کی دکان میں آگ لگنے سے ضروری ساز و سامان جل گیاشیراکوٹ، شاہین آباد میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے سے سامان جل گیا،تمام واقعات میں ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔