کریم پارک ،چوہنگ ،2 گھروں میں آتشزدگی

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کے دو مختلف علاقوں میں گھروں میں آگ بھڑک اٹھنے کے واقعات پیش آئیتاہم ریسکیو کی بروقت مداخلت سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ کریم پارک، نزد زکریا ہسپتال راوی روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں موجود سامان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمرجنسی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور فائر فائٹرز نے شعلوں پر قابو پانے کے لیے فوری کارروائی شروع کر دی آگ گھر کے کمرے میں رکھے سامان سے لگی، جسے کوششوں کے بعد بجھا دیا گیادوسرا واقعہ چوہنگ مین بازار، نزد ڈاکٹر موسیٰ کلینک، ملتان روڈ کے ایک گھر میں پیش آیا۔ ریسکیو کے مطابق آگ گھر کی دوسری منزل پر واقع کمرے میں رکھی اشیاء￿  میں لگی۔ ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے بھرپور کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیادونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم املاک کو جزوی نقصان پہنچا۔ ریسکیو نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں میں برقی آلات اور دیگر آتش گیر اشیاء￿  کے استعمال میں احتیاط برتی جائے۔