جڑانوالہ میں برتن و الیکٹرانکس کی دکان میں آتشزدگی

جڑانوالہ (آ ئی این پی) جڑانوالہ کے نیا بازار میں برتن اور گھریلو الیکٹرانکس کی دکان میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق دکان کے مرکزی بجلی کے بورڈ میں لوز وائرنگ کے باعث سپارکنگ ہوئی جس سے آگ بھڑک اٹھی اور دکان میں موجود پلاسٹک کے برتن، جوسر، بلینڈر، استری اور دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا