پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔یہ کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے متوقع ہے۔ حکومت 15 مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی اعلان کرے گی۔ یہ کمی پاکستان کے عوام کے لیے ایک خوشخبری ثابت ہو سکتی ہے، جس سے روزمرہ کی ضروریات کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ یکم مارچ کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی، تاہم اب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے باعث اس بار مزید بڑی کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔