واشنگٹن(آئی این پی ) ایرک ٹرمپ نے سعودی عرب کے سٹاک مارکیٹ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کھولنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں اربوں ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری مملکت میں آئے گی۔الاشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹیو نائب صدر اور بزنس مین ایرک ٹرمپ نے ریاض میں جاری حالیہ ترقیاتی منصوبوں کی بھی تعریف کی، انہوں نے خصوصی طور پر الدرعیہ میں ہونے والی ترقی کو سراہا۔