ٹرمپ کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کے گھر سے کو ئی فرد امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ہو سکتاہے:ایرک ٹرمپ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ان کے والد (ڈونلڈ ٹرمپ) کے بعد خاندان کا کوئی اور فرد امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ہوسکتا ہے۔فنانشل ٹائمز کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو میں 41سالہ ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو نے کہا کہ ان کے لیے سیاست کی راہ اختیار کرنا ایک آسان راستہ ہوگا، اگرچہ وہ ابھی تک سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔