واشنگٹن (آئی این پی )مائیکروسافٹ نے بھارت میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ کے انڈین نژاد سی ای او ستیا نادیلا نے گذشتہ روز کہا کہ کمپنی اگلے دو برس میں انڈیا میں یہ سرمایہ کاری کرے گی۔