جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بننے جا رہی، دھرنے ختم کرانے کی کوشش کی گئی تو لاہور نہیں بلکہ پورا پاکستان بند ہوگا:حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی  ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، لانگ مارچ کی دھمکی
ہماری جدوجہد بہترین انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنا پڑے گی، آٹا مافیا اور چینی مافیا کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کر سکتا، عوام نکل کر ہماری جدوجہد کا حصہ بنیں: امیر جماعت اسلامی 
لاہور: ( خصوصی رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم لیوی کے معاملے پر 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد بہترین انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ آٹا مافیا اور چینی مافیا کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کر سکتا، عوام نکل کر ہماری جدوجہد کا حصہ بنیں، کسانوں کو سستی کھاد نہیں مل رہی، ہمارے پیسوں سے سرکاری افسران بڑی بڑی گاڑیاں چلاتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کریں گے، اب مذاکرات ایسے نہیں ہوں گے کہ آپ کہیں دھرنا ختم کریں ہم مان لیں، دھرنا تب ختم ہو گا جب حکومت ہمارے مطالبات عملی طور پر مانے گی۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ لیوی کا بھتہ ٹیکس کسی صورت نہیں ہونا چاہیے، حکومت کو پٹرول کی قیمتیں کم کرنا پڑیں گی، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو اسلام آباد کی طرف بھی مارچ کریں گے، یہ ہمیں روک نہیں سکیں گے، ہمارا کوئی کارکن قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خلاف ملک بھر کے گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے دے رکھے ہیں جو آج آٹھویں روز میں داخل ہو چکے ہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنے جمہوری طریقے سے جاری ہیں، احتجاج عوام کا آئینی و جمہوری حق ہے، تاہم دھرنے ختم کرانے کی کوشش کی گئی تو لاہور نہیں بلکہ پورا پاکستان بند ہوگا۔لاہور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پوری ٹیم اور رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں