بجٹ گورکھ دھندہ ، الفاظ کی کھوکھلی داستان، عام آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں: ساجد نقوی

500 ارب کے اضافی ٹیکسز مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق، اشرافیہ کی مراعات و پروٹوکولز پر کٹ لگایا جائے
راولپنڈی /اسلام آباد (آئی این پی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کھوکھلے الفاظ کی داستان کے سوا کچھ نہیں ، عام آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا البتہ جوکچھ کسی مدمیں میسر تھا وہ بھی لے لیاگیا، نصف کے قریب آبادی غربت کی لکیر سے نیچے، اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم جبکہ بجٹ میں 500 ارب کے اضافی ٹیکس یہ اسی کے مصداق کہ ’’مرے کو مارے شاہ مدار‘‘۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ 2025-26 پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہاکہ آئی ایم ایف نے جو کہاکہ وہ عام آدمی پر نافذ کردیاگیا ۔